کمسن گھریلو ملازمہ طیبہ تشدد کیس‘ سزا پانے والے سابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور ان کی اہلیہ کی سزا معطل

پیر اپریل 22:38

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے کمسن گھریلو ملازمہ طیبہ تشدد کیس میں سزا پانے والے سابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجا خرم علی خان اور ان کی اہلیہ کی سزا معطل کرتے ہوئے اپیل پر سماعت مئی کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو عدالت عالیہ کے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سابق جج راجا خرم علی خان اور ان کی اہلیہ ماہین ظفر کی اپیل پر سماعت کی۔

اس موقع پر درخواست گزاروں کی جانب سے راجا رضوان عباسی اور سہیل وڑائچ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے سماعت مئی کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی ۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 17 اپریل کو طیبہ تشدد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق ایڈیشنل سیشن جج راجا خرم علی خان اور ان کی اہلیہ کو ایک ایک سال قید اور 50،50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

متعلقہ عنوان :