پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس‘ وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی ضمانت میں توثیق

پیر 23 اپریل 2018 22:44

پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس‘ وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی ضمانت کی توثیق کر دی ہے۔ منگل کو پرویز خٹک اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ایف آئی آر میں ان کے موکل پر براہ راست کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

حلف دینے کیلئے تیار ہیں کہ پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملے کے وقت ان کے موکل کے پی کے ہاؤس میں تھے۔ پراسیکیوٹر نے ضمانت کی درخواست کی مخالفت میں دلائل دیے اور کہا کہ پرویز خٹک کے دھرنے میں شرکت کے ثبوت موجود ہیں۔ پرویز خٹک کے عمل سے ملک بھر سمیت پوری دنیا میں یہ منفی تاثر ابھرا کہ ایک صوبہ اور وفاق آمنے سامنے ہیں۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ضمانت منظور کر نے کا فیصلہ سنا دیا۔ پرویز خٹک گزشتہ سماعت پر 18 اپریل کو پہلی مرتبہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض 23 اپریل تک کے لیے عبوری ضمانت حاصل کی تھی۔