مری،اہل علاقہ کی چیئرمین یوسیپھگواڑی خلیل عباسی کی والدہ کے انتقال اظہار تعزیت

پیر 23 اپریل 2018 22:44

مری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء)یونین کونسل پھگواڑی کے چیئرمین خلیل عباسی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر اہل علاقہ کی تعزیت اور اظہار افسوس ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یوسی پھگواڑی کے چیئرمین خلیل عباسی کی والدہ محترمہ گزشتہ روز انتقال کر گئی تھیں جس کی تعزیت کیلئے اہل علاقہ کی بڑی تعداد خلیل عباسی کے گھر آئی اور ان سے والدہ کے انتقال پر تعزیت و اظہار افسوس کیا ۔تعزیت کرنیوالوں میں محمد ادریس ، محمد سعید، احمد داد ، ظفیر عباسی ، منیر عباسی ، ناہید عباسی و دیگر شامل تھے جنہوں نے لواحقین کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی۔