ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہائوالدین میں لگا موبائل جیمر شہریوں کیلئے پریشانی کا باعث

پیر 23 اپریل 2018 22:44

منڈی بہائوالدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہائوالدین میں لگا موبائل جیمر اہلیان سکول محلہ کشمیر کالونی کرسچن کالونی ڈی ایچ کیو چیمہ چوک اور ریسکیو 1122 کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن گیا ،کسی کی کال آ تی ہے نہ ہی کی جا سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

اس حدود میں رہنے والے تمام لوگوں اور اداروں کی انتظامیہ سے اپیل ہے کہ خدارا اس موبائل جیمر کو جیل کی حد تک محدود کیا جائے تاکہ شہریوں کی پریشانی دور کی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :