جامعہ کراچی میں شعبہ ابلاغِ عامہ میں ایم سی انوویٹرز ،اسٹوڈنٹ سوسائٹی کے زیرِ اہتمام پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

پیر اپریل 22:44

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) شعبہ ابلاغِ عامہ میں طالب علموںکی سوسائٹی ایم سی انویٹرزکے زیرِ اہتمام پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ بعنوان ’ای میڈیا 360 ‘گذشتہ روز اختتام پذیر ہو ئی ۔ پانچ روزہ ورکشاپ کا مقصد نوجوانوں کو الیکٹرونک میڈیا کے مختلف شعبوں کے بار ے میں بنیادی تربیت دینا تھا تاکہ نوجوان عملی شعبوں میں ملازمت کے لئے اپنے آپ کو تیار کر سکیں۔

تربیت کاروں(ٹرینرز) میں کنٹرولر نیوز رضوان اعوان(بول ٹی وی) ، نیوز رپورٹر سدرہ ڈار(نیو ٹی وی ) ، اسکرپٹ رائٹر حافظ محمد جنید (فارمولا فلمز) ، پروڈیوسر شہریار شوکت(بول ٹی وی) ،نیوز اینکر رمیز احمد اور ارم خان(سماء ٹی وی)، فرحان گولڈن( ڈی او پی)، سی ای او جازب علیم(جاز سوفٹ) ، ڈبنگ ڈائریکٹر کامران رشید(یلینٹ آڈیو)، ڈ یجیٹل جرنلسٹ جبران اشرف(ایکسپریس ٹریبیون)، بلاگر اینڈ ٹرینرعبدالباری قریشی (سی ای او ویب نیوزپیپر) شامل تھے۔

(جاری ہے)

ورکشاپ میں ایم سی انویٹرز کی آفیشل ویب سائٹ کا بھی افتتاح کیا گیا۔ جس کے ذریعے طالب علموں اور ورکشاپ کے شرکاء کواپنے خیالات اور آراء بلاگ اور سیٹیزن جرنلزم کی مختلف صورتوں کے ذریعے فراہم کیا گیا ہے۔تربیتی ورکشاپ میںمنعقدہ ٹیلنٹ آڈیشنز میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔ڈبنگ ڈائرکٹر کامران رشید نے کامیاب ہونے والے طالبِ علموں کواپنے آئندہ کے منصوبوں میں ڈبنگ کے لئے منتخب ہونے کا عندیہ دیا۔

پروگرام کی نگران ڈاکٹر عصمت آراء نے ورکشاپ کے انعقاد کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کا ہدف محض ابلاغِ عامہ کے طالب علموں کو ذرائع ابلاغ میں رائج و مستعمل جدید تکنیکات سے روشناس کروانا نہیں تھا بلکہ اس ورکشاپ کے دروازے ابلاغِ عامہ میں دلچسپی رکھنے والے ہر فرد کے لئے کھلے تھے۔یہی وجہ ہے کہ اس میں دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شعبہ ابلاغِ عامہ کی چیئر پرسن ڈاکٹر سیمی نغمانہ طاہر نے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا اور کامیاب ورکشاپ منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی اور تربیت کاروں میںشیلڈز پیش کی۔ آخر میں ورکشاپ کی نگران ڈاکٹر عصمت آراء نے ذرائع ابلاغ سے منسلک تمام تربیت کاروں کا شکریہ ادا کیا اورشراکاء میںسرٹیفیکٹ تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :