رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، بھتہ خور سمیت 5 ملزمان گرفتار

پیر 23 اپریل 2018 22:48

رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، بھتہ خور سمیت 5 ملزمان گرفتار
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھتہ خور سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا، رینجرز کی جانب سے کارروائیاں گلشن معمار، پی آئی بی ، ایف بی ایریا اور پاک کالونی میں کی گئیں۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے گلشن معمار میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم سکندر علی مغیری کو گرفتار کیا ،، ملزم بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث ہے ،،، جبکہ رینجرز نے ایف بی ایریا ، پی آئی بی اور پاک کالونی میں کارروائی کے دوران چار ملزمان اختر،شمش،ذبیر اور عامر کو گرفتار کیا ،، گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم اوت ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ،، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ،ایمونیشن اور مسروقہ سامان برآمد کر کے ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :