غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج میں بھرپور شرکت پر کراچی کے عوام کو مصطفی کمال کا خراج تحسین

پیر 23 اپریل 2018 23:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کے الیکٹرک کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف اپنے اہل خانہ کے ساتھ کڑی دھوپ اور شدید گرمی کے موسم میں پاک سرزمین پارٹی کے عوامی احتجاج میں شرکت کرنے پر کراچی کی عوام کوزبرداست خراج تحسین پیش کیاہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان انہوںنے کہاکہ پاک سرزمین پارٹی کی عوام کے بنیادی حقوق کی جدوجہد آخری دم تک جاری رکھے گی اور ہم عوامی مسائل کے حل کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہے گے انہوںنے کہاکہ20اپریل پاک سرزمین پارٹی کے احتجاج کی شدت کے باعث، وفاقی حکومت اور وزیراعظم پاکستان نے کراچی میں جاری بجلی اور پانی کے بحران کو فوری طور پر ختم کرکے متعلقہ اداروں کو فوری طور پر عوام کو ریلیف دینے کے ہدایات جاری کی ہے جس پر اہلیان کراچی کو پاک سرزمین پارٹی مبارک باد پیش کرتی ہے۔