وزیراعلیٰ شہبازشریف کا مجلس احرارالاسلام کے سربراہ سید عطاء المومن بخاری کے انتقال پر اظہار تعزیت

پیر 23 اپریل 2018 23:06

وزیراعلیٰ شہبازشریف کا مجلس احرارالاسلام کے سربراہ سید عطاء المومن ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مجلس احرارالاسلام کے سربراہ سید عطاء المومن بخاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ سید عطاء المومن بخاری ممتاز عالم دین اور شعلہ بیان خطیب سید عطاء اللہ شاہ بخاری مرحوم کے فرزند تھے۔

متعلقہ عنوان :