حافظ آباد، تین مختلف دیہات میں آتشزدگی کے نتیجہ میں 17ایکڑ گندم کی تیار فصل جل کر خاکستر ہوگئی

پیر 23 اپریل 2018 23:06

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) حافظ آباد کے تین مختلف دیہات میں آتشزدگی کے نتیجہ میں 17ایکڑ گندم کی تیار فصل جل کر خاکستر ہوگئی۔ پہلا واقعہ نواحی گائوں کالیکی میں پیش آیا جہاں عبدالعزیز ولد رحمت کی گندم کی تیار فصل کو کسی نامعلوم شخص نے آگ لگا دی جس کے نتیجہ میں اسکی دو ایکڑ فصل جل کر خاکستر ہوگئی۔

(جاری ہے)

دوسراواقعہ نواحی گائوں پتلی میں پیش آیا جہاں بجلی کی تاروں سے عمرا قبال ولد عبدالرزاق کے کھیتوں میں اچانک آگ بھڑ ک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے اسکی گندم کی پانچ ایکڑ فصل شعلوں کی نظر ہوگئی۔ تیسر اواقعہ میرکھ کے قریب پیش آیا جہاں محمد نواز ولد احمد کی دس ایکڑ رقبہ پر گندم کی تیار فصل بجلی کی تاروں کے باعث آگ لگنے سے جل کر خاکستر ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :