حکومت مضبوط اور مطمئن ہے تو ڈپٹی سپیکر کے خالی عہدے پر انتخاب کرائے،سردار حسین بابک

پیر 23 اپریل 2018 23:09

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ حکومت ڈپٹی سپیکر کے خالی عہدے پر جلد از جلد انتخاب کرائے ورنہ اسمبلی کاروائی کے آئینی ایام پورے کرنے کیلئے اپوزیشن مجبوراً اپنا سپیکر اور ڈپٹی سپیکر منتخب کر ینے پر غور کر سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت اسمبلی میں مطلوبہ تعداد نہ ہونے کی وجہ سے عہدے پر انتخاب سے راہ فرار اختیار کئے ہوئے ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت اسمبلی میں اعتماد کھو چکی ہے اور صوبہ گو نا گوں مسائل سے دوچار ہے،انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے اپوزیشن کی22نکاتی ایجنڈے کو اس جواز پر مسترد کر دیا گیا کہ بعض ممبران کے دستخط درست نہیں ہیں جو سپیکر کی جانب سے بچگانہ اور جانبدارانہ حرکت ہے ، سردار بابک نے کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کی وجہ سے دوبارہ اقتدار میں آنے کے دعوے کر رہی ہے لیکن اپنے ممبران کا اعتماد کھو چکی ہے ، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں متحد ہیں اور اسمبلی کی آئینی کاروائی کے ایام پورے کرنے کیلئے کل ریکوزیشن جمع کرائے گی،انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ حکومت ڈپٹی سپیکر کے خالی عہدے پر جلد از جلد انتخاب کو یقینی بنائے گی ورنہ جمہوریت کے تسلسل اور اسمبلی کی مدت پوری کرنے کیلئے مجبوراً اپوزیشن اپنے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کرے گی،انہوں نے کہا کہ حکومتی ارکان کی اکثریت بھی اسمبلی کی مدت پوری کرنے کے حق میں ہیں اور حکومت کی جانب سے اجلاس نہ بلانے پر کھلم کھلا نالاں ہیں انہوں نے کہا کہ اگر حکومت مضبوط اور مطمئن ہے تو ڈپٹی سپیکر کے خالی عہدے پر انتخاب کرائے ۔

متعلقہ عنوان :