پاکستان مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر جانیوالوں کا سیاسی مستقبل تاریک ہے،چودھری محمد اکرام

پیر 23 اپریل 2018 23:09

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی چودھری محمد اکرام اور مسلم لیگ(ن) کے سینئر نائب صدر تحصیل سیالکوٹ عبدالمجید بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر جانیوالوں کا سیاسی مستقبل تاریک ہے عوام کو چاہیئے کہ وہ لوٹوں کو ہرگز ووٹ نہ دیں چاہے ان کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے کیوں نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے دیکھ لیا ہے کہ ن لیگ کی مقبولیت تمام قوتیں ملکر کم نہیں کرسکیں تو اب انہوں نے ارکان اسمبلی کو( ن) لیگ سے دیگر جماعتوں میں شامل کروانا شروع کردیا ہے اس کے باوجود آئندہ انتخابات میں ن لیگ ہی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور تمام حلقوں سے مسلم لیگی امیدواران ہی کامیاب ہونگے ‘مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے کسی کے چھوڑنے سے کوئی فرق نہیںپڑتا۔

(جاری ہے)

عوام کی اکثریت نوازشریف کے ساتھ ہے ان کے نامزد امیدوار اکثریت کے ساتھ منتخب ہوںگے۔ نواز شریف کی نااہلی اورپارٹی صدارت سے نااہل ہونے کے باوجود مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں بھی کوئی کمی نہیں آئی اور متعدد سیاستدان اس پارٹی میں بھی شمولیت کیلئے پر تول رہے ہیں۔ شہبازشریف نے پارٹی کے صدر کی حیثیت سے پشاور میںپہلے دورے کے دوران پی ٹی آئی کی ایک وکٹ گرادی تھی ابھی اور مزید وکٹیں گریں گی ۔