چیئرمین تحریک انصاف عمران خان مینار پاکستان جلسے سے پہلے شہر کے 5مختلف مقامات پر خطاب کریں گے، عبدالعلیم خان

پیر اپریل 23:11

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان مینار پاکستان جلسے سے پہلے شہر کے 5مختلف ..
لاہور۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان لاہور کے مینار پاکستان کے جلسے سے پہلے شہر کے 5مختلف مقامات پر خطاب کریں گے وہ 24اپریل کو لندن سے واپس لاہور آئیں گے اور پارٹی کارکنوں و مقامی رہنماؤں سے ملاقاتیں اور ممبر شپ کیمپوں کا دورہ کریں گے ،پی ٹی آئی وسطی پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے مینار پاکستان کے جلسے کیلئے پی ٹی آئی کے کنوینئیرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے پاکستان کے تشکیل کی بنیاد رکھی جا رہی ہے ، پی ٹی آئی کے سلوگن کے مطابق امیر اور غریب کے دونہیں ایک پاکستان کے قیام کیلئے ہر محب وطن شہری اپنا بھرپورکردار ادا کرے گا ،،عبدالعلیم خان نے کہا کہ فاتح ورلڈ کپ عمران خان قوم کا بھروسہ جیت چکے ہیں،آئندہ الیکشن کی تیاری کیلئے مینار پاکستان کے جلسہ میں لاکھوں کھلاڑی کپتان کے ہاتھ مضبوط کرتے نظر آئیں گے، شوکت خانم کینسر ہسپتال، نمل یونیورسٹی سمیت منصوبوں کیلئے اربوں جمع کرنے والے عمران خان سے کسی طور کوئی موازنہ نہیں،،عبدالعلیم خان نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں عوام قومی ہیرو عمران خان کو کامیاب کرائیں گے۔

(جاری ہے)

چیئرمین سیکرٹریٹ میں عبدالعلیم خان کی زیر صدارت منعقدمختلف اجلاسوں میں سینیٹرچوہدری محمد سرور، ایم این اے منزہ حسن ، قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید ،اراکین اسمبلی محمد شعیب صدیقی ،،ڈاکٹر مراد راس ،میاں اسلم اقبال ،نوشین حامد ،پارٹی رہنما اعجاز چوہدری ،،ڈاکٹر یاسمین راشد ، جمشید اقبال چیمہ ، مہر واجد عظیم ، ظہیر عباس کھوکھر ،اعجاز ڈیال او ر دیگر پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی اور29اپریل کے مینار پاکستان کے جلسے کے حوالے سے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا،پی ٹی آئی شعبہ خواتین کے اجلاس میں بھی اس جلسے کے حوالے سے انتظامات کے علاوہ عمران خان کی24اپریل کے دورہ لاہور میں بھرپور شرکت کا یقین دلایا گیا جبکہ ان اجلاسوں میں مختلف پارٹی کارکنوں کو ذمہ داریاں بھی تفویض کی گئیں۔