ملتان،نئی قائم ہونیوالی ای لائبریری کیلئے مفت ممبرشپ کی سہولت فراہم

پیر 23 اپریل 2018 23:11

ملتان۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چوہدری فاروق لطیف نے کہا ہے کہ نئی قائم ہونیوالی ای لائبریری میں شہریوں کو مفت ممبرشپ آفرکی گئی ہے، انہوں نے یہ بات ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے بتایاکہ ملتان جمنزیم میں قائم ہونیوالی یہ جدید ترین ای لائبریری 22ملین روپے کے اخراجات سے کھلاڑیون اورشہریوں کوسہولت فراہم کرنے کیلئے تیارکی گئی ہے،اس لائبریری میں ابھی 30لیپ ٹاپ ،15ٹیبلٹ ،تین ہزار کتابیں، وائی فائی اورایئرکنڈیشنڈکی سہولت مہیا کی گئی ہے، فاروق لطیف نے کہاکہ یہاں کھیلوں پرمختلف سیمینارز بھی منعقد کرائے جائیں گے جہاں نامورکوچزکھیلوں کے بارے میں لیکچرز دیں گے،لائبریرین محمد سلیم نے بتایاکہ ای لائبریری میں 40افرادکے بیٹھنے کا آڈیٹوریم بھی بنایاگیاہے جبکہ 8سی10شہری روزانہ لائبریری میں آرہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :