کپاس کی اچھی پیداوار کیلئے زرخیز میرا زمین کا انتخاب کیا جائے،محکمہ زراعت

پیر اپریل 23:20

ملتان ۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) محکمہ زراعت پنجاب ملتان کے ترجمان نے کہا ہے کہ رواں سال پنجاب میں 60 لاکھ ایکڑ رقبہ پر کپاس کی کاشت کے ہدف ایک کروڑ گانٹھ کے حصول کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، کپاس کی اچھی پیداوار کیلئے زرخیز میرا زمین کا انتخاب کیا جائے،ترجمان نے مزید کہا کہ زمین کی نچلی سطح سخت نہ ہو تاکہ پودے کی جڑوں کو نیچے اوراطراف میں پھیلنے میں دشواری نہ آئے، زمین کی تیا ر ی کیلئے گہر ا ہل چلائیں اور زمین کی ہمواری بذریعہ لیزر لیولر کریں تا کہ پودے کی جڑ یںآ سا نی سے گہرائی تک جا سکیں اور وتر دیر تک قائم رہے ، تر جمان نے کہا کہ پچھلی فصلات کی باقیات زمین میں اچھی طرح مل جانی چاہئیں، اس کیلئے روٹا ویٹر، ڈسک ہیرو یا مٹی پلٹنے والا ہل استعمال کریں تاکہ بوائی میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے ،اسی طرح زمین کی تیاری کرتے وقت کھیت کی ہمواری کا خاص خیال رکھا جائے،کاشت سے قبل محکمہ زراعت کی مٹی اور پانی کے تجزیہ کی لیبارٹریوں سے کرایا جائے، پانی اور اجزائے خوراک کی یکساں تقسیم اور پانی کی بچت کیلئے لیزر لینڈ لیولر کا استعمال کیا جائے، ہر تین سال بعد گہرا ہل چلایا جائے تاکہ کپاس کی فصل کی جڑوں کا نظام مضبوط اور کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :