گو جرانوالہ،زیر تعمیر عمارت میں کرنٹ لگنے سے مزدور جاں بحق، 2 شدید زخمی

پیر 23 اپریل 2018 23:20

گو جرانوالہ۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) زیر تعمیر عمارت میں کام کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ایک مزدور جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے، واقعات کے مطابق محلہ شریف پورہ میں زیر تعمیر عمارت میں مستری خالد، مزدور محمد شہباز اور محمد خالد مہر کام کر رہے تھے کہ آہنی سیڑھی دیوار سے لگاتے ہوئے اچانک 11KVلائن سے چھو گئی جس سے مزدور محمد خالد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ مستری و ٹھیکیدار محمد خالد اسے بچاتے ہوئے خود بھی کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گیا ،شہباز کو کرنٹ لگنے کے بعد اس کے اہل خانہ گھر لے گئے جبکہ مستری خالد کو تشویش ناک حالت کے پیش نظر ریسکیو عملہ نے گوجرانوالہ ریفر کر دیا ہے، اطلاع ملتے ہی پولیس چوکی انچارج اے ایس آئی محمد ریاض، ایس ڈی او واپڈا ملک جاوید اور لائن سپرنٹنڈنٹ محمد اقبال موقع پر پہنچ گئے ۔