محکمہ قانون سندھ کے تحت مختلف ججز کے تبادلے وتقرریاں

پیر 23 اپریل 2018 23:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) محکمہ قانون حکومت سندھ نے مجاز اتھارٹی (صوبائی کابینہ) کی منظوری کے بعد مشتاق احمد کلوڑ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور پریزائڈنگ آفیسر سندھ لیبر کورٹ نمبر VIحیدرآباد کو سندھ ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کے احکامات دیئے ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور پریزائڈنگ آفیسر لیبر کورٹ VIII لاڑکانہ ابرار حسین ایف میمن کا تبادلہ کرتے ہوئے پریزائڈنگ آفیسر لیبر کورٹ نمبر VI حیدرآباد تعیناتی کے احکامات دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :