روس نے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے کیلئے جدید ترین ہتھیار پاک فوج کے حوالے کر دیا

پاکستان نے روس سے خریدے جدید ترین ہیلی کاپٹرز کو پاک فوج کے حوالے کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 23 اپریل 2018 22:23

روس نے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے کیلئے جدید ترین ہتھیار پاک ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-23اپریل 2018ء ) :پاکستان نے روس سے خریدے جدید ترین ہیلی کاپٹرز ایم آئی 35 ایم کو پاک فوج کے حوالے کر دیا۔تفصیلات کے مطابق امریکہ سے کشیدہ تعلقات کے بعد پاکستان نے امریکہ پر انحصار کم سے کم کرنے کی جانب قدم بڑھانے شروع کر دئیے ہیں ۔اس ضمن میں پاکستان نے روس سے بھی دفاعی ساز و سامان خریدنے کے حوالے سے معاہدے کر لیے ہیں۔

حال ہی میں پاکستان نے روس سے خریدے جدید ترین ہیلی کاپٹرز ایم آئی 35 ایم کو پاک فوج کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

ان چار ہیلی کاپٹرز کی خریداری میں 153 ملین ڈالر خرچ ہوئے گو کہ یہ چار ہیلی کاپٹر پاکستان کی اتنی بڑی آرمی کے لیے ناکافی ہیں لیکن ان کی شمولیت ایک تو پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں اضافے کی علامت ہے تو دوسری جانب اس بات کی جانب بھی اشارہ ہے کہ پاکستان نے امریکہ پر انحصار کم سے کم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔جدید ترین ہیلی کاپٹر ایم آئی 35 ایم کو اسکی زبردست لڑائی کی صلاحیت کے باعث فضائی ٹینک بھی کہا جاتا ہے۔ہیلی کاپٹر 11500کلو گرام کا وزن اٹھا کر 310 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ اسکی رینج 450 کلو میٹر ہے۔