وفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں کو موٹرسائیکل اور نقدی سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا

پیر 23 اپریل 2018 22:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) وفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں کو موٹرسائیکل اور نقدی سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

عتیق الرحمان نے آبپارہ پولیس کو بتایا کہ نامعلوم ڈاکوئوں نے مدعی سے ہنڈا 125 موٹرسائیکل نمبر CHC/6109 اسلحہ کی نوک پر چھین لیا عبدالرحمان نے پولیس کو بتایا کہ مدعی کی جاوید مارکیٹ میں کریانہ کی دکان ہے شام کے وقت نامعلوم ڈاکو مدعی کی دکان میں گھس آئے اور اسلحہ کی نوک پر2گاہکوں سے 45 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے کھنہ پولیس کو حارث علی نے بتایا کہ نامعلوم ڈاکوئوں نے مدعی سے 46 ہزار روپے چھین کر تشدد کیا اور فرار ہوگئے تھانہ کورال کے علاقہ میں نامعلوم ڈاکوئوں نے خالد محمود سے 35 ہزار اور موبائل چھین لیا مزاحمت پر تشدد کر کے فرار ہوگئے پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے ضابطے کی کارروائی شروع کرد ی ۔

۔۔۔

متعلقہ عنوان :