ضلع سکھر میں چار روزہ پولیو مہم کا آغاز 7مئی سے ہو گا

پیر اپریل 23:23

سکھر۔23اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) ضلع سکھر میں چار روزہ پولیو مہم کا آغاز 7مئی سے ہو گا جو 10مئی 2018تک جاری رہیگی ۔جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق یہ بات پولیو کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس میںڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے ایک بریفنگ میں بتائی، انہوںنے کہا کہ دوران پولیو مہم ضلع سکھر میں 46یونین کائونسلز میں 5سال تک کی عمر کے 2لاکھ 90ہزار464بچوں کو پولیوسے بچائو کے قطرے پلانے کا ٹارگیٹ مقرر کیا گیا ہے جس کیلئے 763موبائل ٹیمیں ،63یو سی ایم اوز ،1137لیڈی ہیلتھ ورکرز اور 121ویکسینیٹرز اپنے فرائض انجام دینگے ، جبکہ 65ای پی آئی مراکز پر بھی بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں جائینگے ۔

(جاری ہے)

ڈی ایچ اونے مزید بتایا کہ ضلع کے 42سفری پوائنٹس پر بھی کیمپس قائم کیے جائینگے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیو ٹیم کا لیڈر سرکاری ملازم کو ہی بنایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :