سینئر صحافی اور سماجی رہنما محمد طاہر خان انتقال کرگئے

پیر اپریل 23:23

سکھر۔23اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) سینئر صحافی اور سماجی رہنما محمد طاہر خان انتقال کرگئے ۔ ان کی نماز جنازہ گزشتہ شب جامع مسجد بندر روڈ پر ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ و تدفین میں سکھر روہڑی کے صحافیوں پریس فوٹو گرافرز فوٹو جرنلسٹس ، سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر ظہیر خان لودھی، روہڑی یونین آف جرنلسٹس کے صدر ارشادڈنڈن ، روہڑی پریس کلب کے صدر جواد عباسی ،سمیت سیاسی سماجی تجارتی رہنماؤں شہریوںکی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی، جن میں آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے صدر عبدالمتین بندھانی، جنرل سیکریٹری بدر رفیق قریشی، خواجہ جلیل، ملک رضوان الحق، حاجی انور وارثی، برکت سولنگی، مولانا عثمان فیضی، گلزار بھٹو، لالا عابد کھوکھر، سید محمود علی، صابر کپتان، عامر غوری سمیت شہر بھر کی تاجر تنظیموں کے عہدیدارشامل تھے،صحافی تجارتی سیاسی سماجی حلقوں نے صحافی طاہر خان کی وفات پر اظہار افسوس و تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کیلئے مغفرت و رحمت بلندی درجات اور سوگوران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔