محکمہ تعلیم کی جانب سے ضلع کشمور میں رواں سال کو تعلیمی سال کے طور پر منایا جانے کے عنوان سے سیمینارکا انعقاد

پیر 23 اپریل 2018 23:23

سکھر۔23اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) محکمہ تعلیم کی جانب سے ضلع کشمور میں رواں سال 2018-19 کو تعلیمی سال کے طور پر منایا جانے کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد کیا گیا، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اس موقع پر این جی او سرسو کے افسران، وکلاء اساتذہ برادری ، ڈائریکٹر پرائمری تعلیم لاڑکانہ انور الدین جمالی ، عبدالشکورسومرو، رحمت اللہ ملک سمیت دیگر نے شرکت کی ، اس موقع پر ڈائریکٹر تعلیم و دیگر نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ کشمور ضلع بھرمیں پرائمری لیول کی تعلیم میں رواں کے دوران بچوں کی داخلہ میں بہتر ضافہ د یکھنے کو ملا ہے جسکی وجہ این۔

(جاری ہے)

جی۔او سرسو اور محکمہ تعلیم کے افسران کی محنت ہے۔ ڈائریکٹر تعلیم نے مزیدکہا کہا کہ 6 سال سے 9 سال تک بچوں کومفت تعلیم دی جارہی ھے جس میں والدین کو اپنے بچوں کو زیادہ سے زیادہ تعلیمی زیور سے نوازاجائے۔انھوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب تعلیم عام کرنے کی ھرممکن اقدامات اٹھائے جارھے ھیں اور انشاء اللہ سندھ بھرمیں ایک ھی بچہ تعلیم سے محروم نہیں رہے گا، اس موقع پر سرسوافسران احمد خان سمیحہ اور سرفراز چنہ نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ سرسوکی جانب سے وظیفہ حق پروجیکٹ کی تحت مستحقین خواتین بچوں اے ٹی ایم کے زریعہ 750 روپے دینے کاعمل بھی شروع کیا گیا ھے ۔

متعلقہ عنوان :