لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت22کروڑ سے زائد کی لاگت سے 120منصوبے مکمل کئے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنر

پیر اپریل 23:24

لالہ موسیٰ ۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت22کروڑ25لاکھ روپے لاگت سے 137منصوبہ جات میں سے 120منصوبے مکمل،دیگر پر تیزی سے کام جاری ہے، ان خیالا ت کا اظہار انہوںنے ڈسٹرکٹ اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلا سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چیئرمین ضلع کونسل چوہدری محمد علی تنویر،جنرل اسسٹنٹ ریونیو وقار حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ چوہدری اصغر، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ خرم محمود، سی او ضلع کونسل محمود اقبال گوندل، ایگزیکٹوا نجینئر ضلع کونسل غلام رسول بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع کونسل کی مختلف یونین کونسلوں میں گلیوں ، نالیوں کی تعمیر سمیت 77منصوبہ جات پر 15کروڑ28لاکھ روپے خر چ کئے جارہے ہیں اور ابتک ان میں سی61منصوبے مکمل کئے جاچکے ، دیگر 12پراجیکٹس پر 80فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، میونسپل کمیٹی کنجاہ ، سرائے عالمگیرمیں دس دس ، میونسپل کمیٹی کنجاہ میں 9پراجیکٹس پر 100فیصد کام مکمل کیا جاچکا ہے جن پر باالترتیب 55لاکھ روپے، 50لاکھ روپے اور 45لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ کے مختلف علاقوں میں جاری 24منصوبوں پر 1کروڑ 20لاکھ روپے اخراجات کا تخمینہ ہے ، ابتک16پراجیکٹس مکمل کئے جاچکے ہیں، میونسپل کمیٹی کھاریاں کے 6میں سی4منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔ انہوںنے ہدایت کی کہ تمام پراجیکٹس کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہری ان پراجیکٹس سے بہتر طریقے سے مستفید ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :