عطائیوں کے خلاف کریک ڈائون، 30کلینک سیل کر دیے گئے

پیر 23 اپریل 2018 23:24

لالہ موسیٰ ۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) ضلع بھر میں عطائیوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران ابتک94مقامات پر ریڈ کرکے 30کلینک سیل کر دیے گئے، مختلف علاقوں میں دوران چیکنگ بند پائے جانیوالے عطائیوں کے درجنوں کلینکس پر نوٹس چسپاں کر دیے گئے ہیں، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر عابد محمود غوری نے بتایا کہ حکومت پنجا ب کی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر گجرات محمد علی رندھاوا کی زیر نگرانی عطائیوں کے خلاف کریک ڈائون میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز سید موسیٰ رضا، سعدیہ مہر، سلیم شیخ، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایچ او ز، ڈی ڈی ایچ اوز بھی حصہ لے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ تمام افسران میں ضلع بھر کے علاقہ جات تقسیم کر دیے گئے ہیں، عطائیوں کے کلینک سیل کئے جارہے ہیں جبکہ جن کلینکس پرنوٹس لگائے گئے ہیں مجاز اتھارٹی کو اپنے ڈاکومنٹس کی تصدیق کرائے بغیر وہ کلینک بھی نہیں کھول سکتے ۔ انہوںنے بتایا کہ عطائیوں کے خلاف کریک ڈائون بلا تفریق جاری رہے گا اور کسی بھی فرد کو شہریوں کی جان و صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے عطائیو ں کے خلاف کریک ڈائون پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اورہدایت کی ہے کہ بلا تفریق کاروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :