ڈیرہ اسماعیل خان ،سول سوسائٹی کے زیر اہتمام تین روزہ امن و محبت فیملی فیسٹول کا آغاز

پیر 23 اپریل 2018 23:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) سول سوسائٹی کے زیر اہتمام ٹائون ہال ڈی آئی خان میں تین روزہ امن و محبت فیملی فیسٹول کا آغاز ہوگیا۔ فیسٹول کا افتتاح ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ خان نے کیا۔ فیسٹول کے انعقاد کا مقصد پاک فوج کے شہید میجر اسحاق کوخراج تحسین پیش کرنا ہے ۔تین روزہ فیملی فیسٹول میں تصویری نمائش،مشاعرہ اور بچوں کیلئے کوئز پروگرام کئے جائیںگے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فوڈ کے مختلف سٹالز بھی لگائے گئے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ نے کہا کہ پاک فوج کے میجر اسحاق شہید نے اس دھرتی کیلئے اپنا خون دیا یہ فخر کی بات ہے کہ سول سوسائٹی نے خود اس فیسٹول کا انعقاد کیا تاکہ میجر اسحاق شہید سمیت پاک فوج و پولیس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا جاسکے ۔اس قسم کے فیسٹول سے سیکورٹی اداروں کا مورال بلند ہوگا اورانہیں احساس ہوگا کہ ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اکیلے نہیں ہیں بلکہ ہماری عوام بھی ہمارے ساتھ ہے ۔