کسٹم ڈرائی پورٹ ملتان،کم بولی ملنے پرگاڑی اورموبائل فونز کی نیلامی ملتوی

پیر اپریل 23:29

ملتان۔ 23اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) کسٹم ڈرائی پورٹ ملتان کے تحت ہونے والی نیلامی میںکم بولی پرگاڑی کی جبکہ پی ٹی اے کی طرف سے اجازت نامہ نہ ملنے کی وجہ سے موبائل فونز کی لاٹ کی نیلامی بھی ملتوی کردی گئی ۔

(جاری ہے)

کسٹم ڈرائی پورٹ شیرشاہ ملتان میں ہونے والی نیلامی کی نگرانی اسسٹنٹ کلکٹرمحمد اکرم نے کی ۔اس موقع پردیگراشیاء جن میں کتوں کی خوراک ،جوگرز اورگھڑیاںاورکچھ کاسمٹیکس مصنوعات شامل تھیں17ہزار روپے میں نیلام کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :