دارالامان ملتان میں ’’فائرسیفٹی آگاہی‘‘کے حوالے سے خصوصی تربیت کاانعقاد

پیر 23 اپریل 2018 23:29

ملتان۔ 23اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) محکمہ سوشل ویلفیئر کے ادارہ دارالامان ملتان میں سول ڈیفنس کے زیراہتمام ’’فائرسیفٹی آگاہی‘‘کے حوالے سے خصوصی تربیت کاانعقادکیاگیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرادارے میں موجود سٹاف ممبرز اوررہائش پذیرخواتین کوآگ لگنے یاکسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے طریقے کار بارے تفصیلی آگاہی دی گئی ۔اس موقع پرادارے کی قائمقام انچارج سمیراستارنے بھی تربیتی آفیسرزسرمدریاض کے ہمراہ’’فائرسیفٹی ‘‘سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر بارے معلومات دیں۔اس موقع پران کے ہمراہ ادارے کے سٹاف ممبربھی موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :