پاکستان مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ ملک اورعوام کیلئے قربانیاں دیں ہیں ،آپانسرین

پیر اپریل 23:29

ملتان۔ 23اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) مسلم لیگ(ن)شعبہ خواتین کی ڈویژنل چیف آرگنائزرآپانسرین نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام اورملک کیلئے قربانیاں دیں ہیں اورآنیوالے الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن ہی الیکشن جیتے گی ۔ان خیالات کااظہارانہوںنے ن لیگ خواتین ونگ کے زیراہتمام منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عوام ن لیگ کے ساتھ ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ سازشی قوتیں ن لیگ کو توڑنے کی ناکام کوشش کررہی ہیںمگروہ ان عزائم کوپوراکرنے میں ناکام رہیں گے۔انہوںنے مزیدکہاکہ مسلم لیگ ن اپنی عوامی خدمت اورپانچ سالہ کارکردگی پرآئندہ عام انتخابات میں کلین سویپ کرے گی ۔اس موقع پرشائستہ طلعت ،عطیہ ربنواز ،حنانذیر ،عاصمہ بلوچ اورڈاکٹرتبسم سمیت دیگرنے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :