جنرل منیجر آپریشن کی میپکو ہیڈ کوارٹر میں کھلی کچہری

پیر 23 اپریل 2018 23:29

ملتان ۔ 23اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) جنرل منیجر آپریشن میپکو انجینئر سرفرازاحمد ہراج نے گزشتہ روز میپکو ہیڈ کوارٹر میں کھلی کچہری لگائی جس میںکُل17صارفین نے اپنی شکایات پیش کیں۔

(جاری ہے)

ملتان سرکل کے شیخ یوسف ،حافظ محمد یار ، عمران علی نے تاریخ ادائیگی میں توسیع، اختر اقبال نے تاروں کی منتقلی، محمد عبداللہ ، منصوراحمد، جاوید حسین نے جرمانہ بلوں سے متعلق، محمد سہیل ، محمد رضوان، فرزان حشمت اورمحمد شفیق نے بل درستگی، بابر حیات (پاکپتن ) نے تاروں کی منتقلی، عبدالرزاق اور لیاقت علی (کہروڑپکا) نے بل درستگی،محمد اقبال ، محمد الطاف (احمد پور ایسٹ) نے بل کی اقساط اور میاں احمد دین (ماڈل ٹائون بہاولپور) نے تاریخ ادائیگی میں توسیع کی درخواستیں پیش کیں ان درخواستوں پر موقع پر ہی احکامات جاری کردئیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :