ملتان،پارکس کے گرد تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

پیر اپریل 23:29

ملتان ۔ 23اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) پارکس ایند ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان نے پارکس کے گرد تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔جس کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔آپریشن میونسپل کارپوریشن ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے شروع کیا جائے گا۔ا ن خیا لا ت کا ا ظہا ر ڈائریکٹر جنرل پارکس ایند ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان صاحبزادی وسیمہ عمر نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے حوالے سے ہونے والے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارکس کے گرد تجاوزات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ڈسڑکٹ گورنمنٹ او ردیگر تمام ادروں سے مشینری اور افرادی قوت کی صورت میں مدد لی جائے گی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا کہ عوامی تعاون کے بغیر تجاوزات کا خاتمہ ممکن نہیں ہوسکتا۔لوگوں کو یہ باور کرانا ضروری ہے کہ تجاوزات کا خاتمہ عوامی مفاد میں ہے۔

ادارے عوامی خدمت کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پارکس کی خو بصو رتی تجا وزات کی وجہ سے خراب ہو رہی ہے۔پا رکس کے حسن کو ہر صورت میں جلد بحال کرنے کی کوشش کریں گے۔پارکس کی با?نڈری وال کے گرد کسی قسم کی ناجائز سرگرمی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا کہ آپریشن کرنے کے بعد روزانہ کی بنیاد پر فالو اپ لیا جائے گا۔تجاوزات کے مستقل خاتمے کے لئے اس جگہ کی مسلسل مانیٹرنگ انتہائی ضروری امر ہے۔

جس کے لئے مربوط لائحہ عمل اختیار کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میٹرو روٹ پر پودوں کو مناسب پانی کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔۔پانی کی مناسب اور بہتر فراہمی کے لئے ملازمین کی با قاعدہ ڈیوٹیاں تفویض کی گئی ہیں۔۔میٹرو روٹ پر ہارٹیکلچر آفیسران اور مالی روزانہ کی بنیاد پر وزٹ کر رہے ہیں۔پودوں کو سرسبز اور شاداب رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھا رہیں۔

متعلقہ عنوان :