خانیوال ،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کاحکم

پیر اپریل 23:29

خانیوال ۔ 23اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رضوان عمر گوندل نے کہا کہ ضلع خانیوال ایک پر امن شہرہے یہاں کے شہری امن پسند ہیں اورخانیوال کاامن بحال رکھنے کیلئے میں نے تعینات ہوتے ہی تمام پولیس افسران کو ہدایات جاری کردی تھیں کہ جرائم پیشہ عناصر ‘منشیات فروشوں ‘ناجائز اسلحہ رکھنے والے مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاون کریں اور میں اس میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کرونگا کیونکہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی ذمہ داری اورمیری اولین ترجیحات میں شامل ہے یہی وجہ ہے کہ یہاںجرائم کی شرح میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے جو ہماری پولیس کے بہترین فرائض کی ادائیگی کا ثمر ہے۔

(جاری ہے)

ان خیا لات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہو ںنے کہاکہ صحافی معاشرے کا مہذب طبقہ ہیں معاشر تی مسائل کی نشاندہی انکا فریضہ ہے جس کی تصدیق کے بعد ادائیگی انتہائی بھرپور ذمہ داری سے کی جائے تو لو گوں کوا پنے مسائل کے حل میں فوری ریلیف حاصل ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ صحافی معاشرے کے تمام شعبوں میں دور تک رسائی رکھتے ہیں علاقہ و لوگوں کے مسائل اور مختلف نوعیت کے واقعات کی نشاندہی کرنا انکی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :