ڈی جی خان میں دوماہ کیلئے دفعہ144نافذ

پیر 23 اپریل 2018 23:32

ڈی جی خان۔ 23اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں لوگوں کے اکٹھا ہونے ، دھرنا ، ریلی ، اجلاس ، مظاہرے اور جلوس کے انعقاد پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144نافذ کر دیا ہے ․ حکومت کے اس اقدام کا مقصد دہشت گردی اور تخریب کاری کے خدشہ کو دور کرتے ہوئے امن وامان کے قیام کو یقینی بنانا ہے ․ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈیرہ غازیخان کے مراسلہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی تحریری اجازت کے بغیر اجتماعات کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی او ریہ پابندی 8،اپریل سے 60روز کیلئے نافذ العمل رہے گی ․ علاوہ ازیں وفاقی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ہائر سکینڈری سکول سر ٹیفکیٹ پارٹ فسٹ و سیکنڈ کے امتحانات کیلئے مراکز کی سو گز کی حدود میں غیر متعلقہ افراد کے داخلہ ، کتابیں ، گائیڈ ، حل شدہ پیپرز ، متعلقہ مواد ، ڈیجیٹل ڈائری ، فون ، اسلحہ لے جانے پر بھی پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144نافذ کر د یا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :