عوام کو معیاری تفریح فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کارلائے جائیں گے،کمشنرڈی جی خان

پیر 23 اپریل 2018 23:32

ڈی جی خان۔ 23اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن احمد علی کمبوہ نے کہا ہے کہ عوام کو معیاری تفریح فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن وسائل برئئے کارلائے جائیں گے ․ انہوں نے کہاکہ گھٹن اور نفسا نفسی کے دور میں فیسٹیول ڈیرہ غازیخان کے عوام کیلئے خوشی کا جھونکا ثابت ہوا ․ عید الفطر پر بھی فیسٹیول کا انعقاد کرایاجائے گا․ انہوںنے ان خیالات کااظہار پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی اور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام نواز شریف پارک ڈیرہ غازیخان میں چار روزہ جشن بہاراں فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا․ انہوںنے کہاکہ انتظامیہ خصوصا اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ایچ اے سید اعجاز حسین بخاری اور دیگر کی محنت اور کاوش سے لوگوں کو معیاری تفریح میسر آئی اور کامیابی کو دیکھتے ہوئے مزید ایک روز کی توسیع کا فیصلہ کیاگیا اور عید پربھی اسی طرح کا تین روزہ فیسٹیول منعقد کیا جائے گا جس کیلئے ابھی سے تیاریاں شروع کر دی جائیں ․ تقریب میں چیئرپرسن پی ایچ اے / ایم پی اے سید عبدالعلیم شاہ ، ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر سہیل حبیب تاجک ، ڈپٹی کمشنر محمد ابراہیم جنید ،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن / آر ڈی آرٹس کونسل / ڈائریکٹر فنانس پی ایچ اے اظفر ضیاء ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ پی ایچ اے سید اعجاز حسین بخاری اور دیگر نے بھی خطاب کیا ․ تین روزہ فیسٹیول میں محفل موسیقی ، آتشبازی ،کھانے پینے کی اشیاء ، جیولری وغیرہ کے سٹالز اوردیگر رنگا رنگ پروگرامز کے انعقاد کے ساتھ فلاور شو، جھولے، ریسنگ کارز ، میری گراونڈ اور پارک میں منی چڑیا گھر کا بھی انتظام کیاگیا․ فیسٹیول کے موقع پر سکیورٹی اور پارکنگ کے خصوصی انتظامات کیے گئی․ مسلسل بجلی کی فراہمی کویقینی بنانے کے ساتھ کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122، پولیس ، سول ڈیفنس اوررضا کاروں کو الرٹ رکھا گیا․ جشن بہاراں کے چاروں دن نواز شریف پارک کھچا کھچ بھرا ہوا تھا اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے تفریحی پروگراموں میں بھر پور شرکت کی۔