لاہور ہائیکورٹ نے اسٹیل سیکٹر سے بجلی کے بلوں میں وڈ ہولڈنگ ٹیکس کی وصولی روک دی

پیر 23 اپریل 2018 23:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے اسٹیل سیکٹر سے بجلی کے بلوں میں وڈ ہولڈنگ ٹیکس کی وصولی روک دی عدالت نے ایف بی آر سے 3مئی تک وضاحت طلب کرلی۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے وقاص اسٹیل ملز کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کے وکیل محسن ورک نے موقف اختیار کیاکہ ایف بی آر اسٹیل ملز سے دو معاملات پر قد ہولڈنگ ٹیکس وصول کررہا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے بتایاکہ ایف بی آر اسٹیل ملز سے بجلی کے بلوں اور ان کی سیلز پر قد ہولڈنگ ٹیکس وصول کررہاہے قانون کے مطابق ٹیکس گزار سے صرف بجلی کے بلوں یا پھر سیلز ٹیکس میں سے ایک مرتبہ عدالت ہولڈنگ ٹیکس وصول کیاجا سکتا ہے لیکن ایف بی آر ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے لہذا عدالت اس اقدام کو کلعدم قرار دے۔عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے ایف بی آر کو اسٹیل ملز سے انکم ٹیکس کی وصولی روک دی اور تین مئی تک وضاحت طلب کرلی۔