لاہور ہائی کورٹ نے ریونیو پٹواری کے بار بار تبادلے کرنے کے خلاف درخواست فیصلے کے لیے سیکرٹری بورڈ آف ریونیو کو بھجوا دی

پیر اپریل 23:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) لاہور ہائی کورٹ نے ریونیو پٹواری کے بار بار تبادلے کرنے کے خلاف درخواست فیصلے کے لیے سیکرٹری بورڈ آف ریونیو کو بھجوا دی عدالت نے حکم دیا کہ درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے،،، تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کی جسٹس عائشہ اے ملک بشیراحمد ملک کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار وکیل نے نطقہ اٹھایا کہ سیاسی بنیادوں پر بشیر احمد کا بار بار تبادلے دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار وکیل نے نشان دہی کی کہ بار بار تبادلوں کی وجہ سے بشیر احمد کی ملازمت مشکل کا شکار ہو کر رہ گئی ہے۔ درخواستگزار عدالت سے استدعا کی کہ عدالت بار بار تبادلون کرنے سے روکیں عدالت نے درخواست سیکرٹری بورڈ آف ریونیو کو بھجواتے ہوئے نمٹا دی ہے عدالت نے حکم دیا ہے کہ درخواستگزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔

متعلقہ عنوان :