لاہور، معروف اداکار،گلوکار علی ظفر نے گلوکارہ میشا شفیع کو قانونی نوٹس بھجوا دیا

پیر اپریل 23:36

لاہور، معروف اداکار،گلوکار علی ظفر نے گلوکارہ میشا شفیع کو قانونی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) معر وف اداکار،گلوکار علی ظفر نے گلوکارہ میشا شفیع کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔اس حوالے سے سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر کا کہنا تھا کہ میشا شفیع نے مجھ پر بے بنیاد الزامات عائد کیے ہیں۔اور ہراساں کرنے کا جھوٹا دعوی کیا ہے۔میشا شفیع 2 ہفتوں میں میڈیا پر آ کر معافی مانگیں ورنہ 10 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یاد رہے میشا شفیع نے ساتھی گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا تو علی ظفر نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے قانونی راستہ اپنانے کا اعلان کیا تھا۔اور اب گلوکار،اداکار علی ظفر نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگانے والی اداکارہ میشا شفیع کو قانونی نوٹس بھیجواتے ہوئے کہا ہے کہ وہ میڈیا پر آکر اور تحریری معافی مانگے، بصورت دیگر میشا شفیع کی جانب سے مجھ پر جھوٹے الزمات عائد کر نے پر ان کے خلاف 10کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کیا جائیگا۔