حکومت کی ماہرین معاشیات کی ٹیم کا پول کھل گیا،ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 23 اپریل 2018 23:56

حکومت کی ماہرین معاشیات کی ٹیم کا پول کھل گیا،ڈالر تاریخ کی بلند ترین ..
کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 23اپریل 2018ء ) :حکومت کی ماہرین معاشیات کی ٹیم کا پول کھل گیا،ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 118روپے 50 پیسے تک جا پہنچی۔تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمتوں کو لگام ڈالنے کے حکومتی وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے۔حکومت کی ماہرین معاشیات کی ٹیم کا پول کھل گیا۔

(جاری ہے)

کچھ روز قبل مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ ڈالر کی قیمت کو خود بڑھایا گیا تھا جس کی اب ضرورت نہیں رہی ۔

اس لیے اب ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہو گا لیکن نیا کاروباری ہفتہ شروع ہوتے ہی حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی۔ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 118روپے 50 پیسے تک جا پہنچی۔یاد رہے کہ پچھلے 4 ماہ میں ڈالر کی قیمت میں 10 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :