شیشے سے بنی جیل میں 13 سال سے قید خاتون اپنے پیاروں کو چھونے سے قاصر ہے
امین اکبر منگل 24 اپریل 2018 03:19
چار جان لیوا بیماریوں کی تشخیص ہونے پر جوانا مونوز کے پاس خود کو شیشے کے 25 میٹر پنجرے میں قید کرنے کے سوا اور کوئی چارہ نہ تھا۔ ان بیماریوں میں ملٹی پل کیمیکل سینسیٹیویٹی (MCS) ، fibromyalgia, chronic fatigue syndrome, اور electro sensitivity شامل ہیں۔ کوئی بھی شخص اس وقت تک ان کے قریب نہیں آ سکتا جب تک کہ وہ کیمیکل سے صفائی کرنے والی مصنوعات سے نہانے کے بعد جراثیم سے پاک کاٹن کا لباس نہ پہن لے۔ سب سے تکلیف دہ بات یہ ہے کہ ان کی فیملی کے افراد ان کو گلے لگانا تو دور کی بات چھو تک نہیں سکتے۔
(جاری ہے)
جوانا کا کہنا ہے کہ 29 سال قبل صحن میں لگے آلوؤں کو چھونے پر اس کے ہونٹ اور آنکھیں سوجنے لگیں۔جب اسے ہسپتال لے جایا گیا تو اس وقت تک اس کا پورا جسم پھول چکا تھا۔ corticosteroids کی مدد سے اس کا علاج کرکے ڈسچارج کردیا گیا۔ لیکن اس کے بعد سے ہی جب بھی وہ کسی کیمیکل والی شے کو ہاتھ لگاتی اسے الٹیاں، تھکن، جلدی خارش، سانس رکنے اور مختلف قسم کی الرجی کا سامنا کرنا پڑتا۔
اسے یاد ہے کہ ان آلوؤں پر کیمیائی اسپرے کیا گیا تھا۔ پہلی بار کیمیکل الرجی کے ری ایکشن کا سامنا کرنے کے کچھ سالوں بعد اس سپرے بنانے والی کمپنی پر پابندی لگ گئی۔ وہ کسی قانونی جھنجھٹ میں نہ پڑنے کی خاطر اس کمپنی کا نام نہیں لینا چاہتیں۔
بعد ازاں ان کی حالت زیادہ ابتر ہونے پر دیگر بیماریوں کی تشخیص ہوئی جس پر انہیں باغ میں شیشے کے 25 میٹر کے پنجرے میں حفاظتی اقدام کے طور پر بند کر دیا گیا۔ جوانا کا شوہر ایک نرس کے طور پر ان کی حفاظت پر مامور ہے اور ان کے لیے خود کیمیکلز سے پاک خوراک اپنے باغ میں اگاتا ہے۔ جوانا کو مہینے میں چار یا پانچ بار محفوظ ذرائع سے حاصل کردہ مچھلی کا گوشت بھی کھلایا جاتا ہے۔ جراثیم سے پاک کاٹن کا لباس پہننے کے ساتھ ساتھ جوانا کو جرمنی کا تیارکردہ ایک سرامک ماسک بھی دیا گیا ہے تاکہ سانس لینے میں مشکل پیش آئے تو وہ اس کی مدد سے آکسیجن کشید کر سکیں۔
ہم میں سے زیادہ تر افراد کے لیے اپنوں سے گلے ملنا معمولی سی بات ہے لیکن جوانا جیسے لوگوں کی زندگی کی سب سے بڑی خواہش یہی ہے کہ وہ صحت یاب ہوکر اپنے خاندان سے گلے مل سکیں۔ انہیں ڈر ہے کہ ان کی موجودہ حالت برقرار رہی تو وہ اپنے پوتے کو کبھی اپنے بازوؤں میں نہ اٹھا سکیں گی اور صرف شیشے کے پار سے اسے دیکھنے پر مجبور ہوں گی۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.