محکمہ اینٹی کرپشن کا چھاپہ،میونسپل کمیٹی فتح جنگ کا آڈٹ آفیسر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار،نشان زدہ نوٹ برآمد

منگل 24 اپریل 2018 00:10

فتح جنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب بریگیڈیئر مظفر علی رانجھا اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی ریجن عارف رحیم کی خصوصی ہدایت پر انسداد رشوت ستانی کی ڈپٹی ڈائریکٹر کنول بتول نقوی کی قیادت میں سرکل آفیسر اینٹی کرپشن اٹک انسپکٹرغلام اصغر چانڈیوکا میونسپل کمیٹی فتح جنگ میں کرپٹ آفیسر کے خلاف کامیاب چھاپہ ،آڈٹ آفیسر عبدالوہاب کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اورنشان زدہ نوٹ برآمدکر لیے، سپیشل جوڈیشنل مجسٹریٹ سول جج فتح جنگ وسیم سجاد خود ٹریپ ریڈ کی نگرانی کرتے رہے میونسپل کمیٹی فتح جنگ کے ٹھیکیدار عبدالمالک کی شکایت پر سرکل آفیسر غلام اصغر چانڈیو نے ایم سی آفس پر ریڈ کیا درخواست دہندہ نے کرپٹ آفیسر کو سول جج کے نشان زدہ نوٹ دیے جوسرکل آفسیر نے برآمد کر کے آڈٹ آفیسر کو گرفتار کر لیا،ملزم کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن اٹک میں زیر دفعہ 161ت۔

(جاری ہے)

پ PCA 5/2/47مقدمہ درج کر لیا گیا، چیئرمین میونسپل کمیٹی فتح جنگ ملک عابد داؤد ،کونسلر حاجی محمد اعظم ،محمد سفیر ملک اور دیگر نے کرپٹ مافیا کے خلاف اینٹی کرپشن کی کاروائی پر ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کنول بتول نقوی اور سرکل آفیسر انسپکٹر غلام اصغر چانڈیو کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :