پنجاب امیرجینسی سروس ریسکیو 1122 مری کے زیر اہتمام عالمی یوم الارض کے حوالے سے سیمینار کا اہتمام

منگل اپریل 00:10

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) پنجاب امیرجینسی سروس ریسکیو 1122 مری کے زیرے اہتمام سنٹرل ریسکیو سٹیشن پر عالمی یوم الارض کے حوالے سے ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں ریسکیور کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔ ریسکیو 1122مری کی جانب سے مال روڈ مری پر واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں مقامی لوگوں، ریسکیور،ریسکیو ولنٹیئر، سول سوسائٹی،، TMA کے افسران اور میڈیا کے نمائندوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انچارج امرجینسی آفیسر، ریسکیو 1122 مری انجینئر کامران رشید اور ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر ماریہ کامران نے خطاب کرتے ہوے عالمی یوم الارض کے دِن کی اہمیت کو ’اجاگر کیا اور لوگوں پر زور دیا کے زیادہ سے زیادا درخت لگائیں۔ اس موقع پر البراق کمپنی کے تعاون سے زمین کو صفائی مہم کے لیے اقداما ت بھی کیئے گئے اس سلسلے میں بائی پاس روڈ پر صفائی کا عمل شروع کیا گیا،انچارج ایمرجنسی آفیسرمری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہیلپ لائن 1122 پر رابط کریں اور ریسکیو 1122 کے عملے سے تعاون کریں۔