نواز شریف کا بیانیہ نہیں روکا گیا تو خطرناک صورتحال پید اہو گی،قمر زمان کائرہ

حکومت کو سپریم کورٹ سے کوئی پریشانی نہیں ہے،ادارے بنا کر لوگوں کو ٹھیک نہیںکیا جا سکتا بلکہ لوگ خود ٹھیک رہیںتو ادرے بھی فعال رہیں گے،رہنما پیپلز پارٹی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 24 اپریل 2018 00:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کا بیانیہ نہیں روکا گیا تو خطرناک صورتحال پید اہو گی۔ لیڈر وزیراعظم گالیاں دے رہے ہوں تو کارکن دوقدم آگے جائے گا۔ ن لیگ اپنی مرضی کا فیصلہ چاہتی ہے۔عدلیہ مخالف بیان دے کر دباؤ بڑھانے کی کوشش کی گئی ۔ نواز شریف تصادم چاہتا ہے اور سسٹم کو ڈی ریل کرنا چاہتا ہے۔

حکومت کو سپریم کورٹ سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ میاں صاحب ڈیل کرنے سے پہلے سے ماہر ہے۔ خفیہ ملاقاتوں کا سلسلہ ہے اور اس کا ریکارڈ بھی موجود ہے پریشانی ن لیگ کے لیڈر کی ہو گی جس کی وجہ سے وزیراعظم چیف جسٹس سے رعایت مانگی ہو گی نواز شریف اگر منی ٹریل دے دیتے تو سوالات کاجواب بھی دے پاتا۔

(جاری ہے)

سمجھتا ہوں کہ حکومت کو سپریم کورٹ سے کوئی پریشانی نہیں ہم نواز شریف کے لئے آسانی کی بات کرتے ہیں اور یہ ڈیل کرتے ہیں۔ میاں صاحب کے اہلخانہ کو پتا ہے کہ کیا کچھ پکڑا گیا ہے۔ نواز شریف کی جانب سے دباؤ بڑھانے کی کوشش کی گئی ۔ انہوں نے کہا ہے کہ قانون سوسائٹیاں نہیں بناتی بلکہ سوسائٹی قانون بناتا ہے۔ ادارے بنا کر لوگوں کو ٹھیک نہیںکیا جا سکتا بلکہ لوگ خود ٹھیک رہیںتو ادرے بھی فعال رہیں گے۔

ادارے کے اندر بیٹھنے والے لوگ جب ایماندار دیانت دار اور فرض شناس ہو تو عوام کو اپناجائز حقوق ملتے ہیں% نواز شریف کے کیس میں خواجہ ہارث اور دیگر وکلاء نے حقائق پر کیس نہیںلڑے۔ انہوںنے کہا ہے کہ نواز شریف کے نااھلی کے دن سے آج تک وکلاء مخالف بیان دیتے آ رہے ہیں ن لیگ ہمیشہ سے اپنے مرضی کے ججوں سے فیصلے لیتے رہے ہیں ۔ آج عدالت کا نام لے کر چیف جسٹس کو جوڈیشنل مارشل لاء کیا گیا ہے اس سے زیادہ توہین عدالت اور کیا ہو سکتی ہے ان کا کہنا تھا کہ خواجہ ہارث کیس کو لمبانہیں کھینچتے تو نواز شریف جیل جا چکا ہوتا نواز شریف تصادم چاہتا ہے اور سسٹم کو ڈی ریل کر نا چاہتا ہے شریف برادران کا ٹریک ریکارڈ بھی ایسا ہے ان سے اور کیا توقع رکھا جا سکتا ہے انہوں نے کہا ہے کہ شہباز شریف کہتا ہے کہ کراچی میں حکومت کرنے کا موقع ملا تو گھر گھر پانی پہنچا دوںگا سوال ہے کہ پنجاب میں صاف پانی پروگرام میں اتنے کرپشن کی گئی کہ آج تک منصوبے ادھورے رہ چکے ہیں شہباز شریف کے لئے پنجاب کی حالت بدلیں پھر دوسروں کی بات کریں شہباز شریف نے کئی دعویٰ کیا ہے کہ چھے ہفتے میں اگر لوڈ شیڈنگ ختم نہیں کی گئی تو نام بدل کے رکھ دینا لیکن اب صورتحال سب کے سامنے ہے اور قوم کو شہباز شریف کا نام بدل کر کچھ اور رکھناہوگا ۔