یمنی حوثی دہشت گردوں کو سعودی اتحادی فوج کیخلاف اب تک کی سب سے بڑی شکست

منگل اپریل 00:10

یمنی حوثی دہشت گردوں کو سعودی اتحادی فوج کیخلاف اب تک کی سب سے بڑی شکست
صنعاء ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) یمنی حوثی قبائل کی سپریم پولیٹکل کونسل کے سربراہ صالح الصمد سعودی اتحادیوں کے فضائی حملے میں مارے گئے۔

(جاری ہے)

حوثیوں کی سبا نیوز ایجنسی سے جاری بیان میں ایران کے اتحادی قبائل نے کہا ہے کہ گزشتہ جمعرات کو مشرقی صوبہ حودیدہ میں سعودی اتحادیوں کے ایک فضائی حملہ میں صالح الصمد شہید ہو گئے۔ مارچ 2015ء کے بعد حوثی قبائل کیلئے یہ ایک بڑا دھچکا ہے۔ نومبر سے حوثی قبائل سعودی عرب پر کئی بیلسٹک میزائل داغ چکے ہیں جنہیں اینٹی کرافٹ دفاع کے ذریعے ناکام بنا دیا گیا۔ حوثی سپریم لیڈر عبدالمالک عوام کے سامنے بہت کم آتے ہیں۔