Live Updates

عمران خان کا نیا پاکستان کا نعرہ بے نقاب ہو چکا،ان کی جماعت کے ایم پی ایز ہارس ٹریڈنگ میں ملوث پائے گئے،وزیراعظم کے معاون خصوصی بیرسٹر ظفراللہ خان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

منگل 24 اپریل 2018 00:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی بیرسٹر ظفراللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا نیا پاکستان کا نعرہ بے نقاب ہو چکا ہے کیونکہ ان کی جماعت کے ایم پی ایز ہارس ٹریڈنگ میں ملوث پائے گئے ہیں۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جن اراکین صوبائی اسمبلی پر سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگایا گیا ہے انہوں نے عمران خان کے ان الزامات پر حلف دے دیا ہے۔

انہوں نے مذید کہا کہ ان اراکین صوبائی اسمبلی کے خلاف کارروائی کرتے وقت انصاف کے بنیادی تقاضوں کو بھی پورا نہیں کیا گیا کیونکہ ان کے خلاف کوئی انکوائری بھی نہیں کی گئی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی سیاسی جماعتوں میں اصلاحات کے اقدام کی سخت مخالف تھیں۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی نے مستقبل میں ہارس ٹریڈنگ کی شکایات سے بچنے کے لیے سینیٹ انتخابات کے قوانین میں اصلاحات لانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اس ضمن میں تمام سیاسی جماعتوں کو اجتماعی کوششیں کرنی چاہیئں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت عبوری دور سے گزر رہی ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ایک جمہوری جماعت ہے۔ بیرسٹر ظفراللہ خان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جامعتوں نے ماضی میں غلطیاں کیں لیکن ان سب نے ان غلطیوں سے سیکھا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات