کراچی میں امن اور اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی کا کریڈٹ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو جاتا ہے،وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہداللہ خان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

منگل اپریل 00:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ کراچی میں امن اور اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی کا کریڈٹ بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہی کو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنا کام بہترین طریقے سے کر رہی ہے اور اس نے ملک بھر میں بلا امتیاز عوامی فلاح و بہبود کے متعدد منصوبے شروع کیے۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں کراچی حیدرآباد موٹروے سمیت تھرکول کا منصوبہ بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت کے اقدامات ہیں تاکہ یہاں کے عوام کو بھی معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے جب بھی اقتدار سنبھالا ملک و قوم نے ترقی کی۔