قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ کا وفد کے ہمراہ ماسکو کا دورہ،اعلیٰ سطح کے مذاکرات،باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

منگل اپریل 01:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے وفد کے ہمراہ ماسکو کا دورہ کیا ہے۔ پیر کے روز جاری بیان میں کہا گیا کہ پہلی بار دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں کی قیادت میں بین الاقوامی سطحی وفد ایک دوسرے سے ملاقات کر رہے ہیں۔ پاکستانی وفد میں سیکرٹریز، ایڈیشنل سیکرٹریز اور قومی سیکورٹیز ڈویژن، دفاع، وزارت داخلہ،، دفاعی پیداوار، سٹریٹجک پلانز ڈویژن، خلائی اور ماحول ریسرچ ڈویژن (سپارکو) اور انٹیلی جنس میں شامل اعلیٰ سینئر نمائندے شامل تھے۔

(جاری ہے)

نیکولی بیٹروف کی قیادت میں روس کے بری افواج، روس سیکورٹی کونسل کے اعلی نمائندے، داخلہ امور، وفاقی سیکورٹی سروسز، فوجی تکنیکی تعاون کے اعلی نمائندے موجود تھے۔ اس موقع پر پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر نے عالمی طاقت کی سیاست کے رجحانات پر دوطرفہ طور پر ایک جامع پیشکش کی۔ دونوں اطراف سے دوطرفہ اور کثیر سطحی سطحوں پر باہمی تعلقات کے مثبت، پرجوش اور ترقی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے تعلقات میں مزید بہتری کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے اور خطے میں پائیدار ترقی اور استحکام کیلئے مل کر کوششوں پر زور دیا۔