ٹورنٹو: وین راہگیروں پر چڑھ گئی، 2 ہلاک،10 زخمی

منگل اپریل 02:10

ٹورنٹو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ایک وین فٹ پاتھ پر راہگیروں پر چڑھ گئی، جس کے نتیجہ میں 2 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

یہ شہر کا مصروف علاقہ ہے۔ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے گاڑی قبضہ میں لے لی ہے۔ پولیس حکام کی طرف سے ڈرائیور کے بارے میں مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔