امریکا نے اپنے عملے کو نکارا گوا چھوڑنے کا حکم دیدیا

منگل 24 اپریل 2018 09:40

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) امریکی وزارت خارجہ نے اپنے سفارتی عملے کو اہلخانہ سمیت بدامنی کے شکار ملک نکارا گوا سے نکل جانے کے احکامات جاری کردیئے ۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق نکارا گوا میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں جبکہ اب تک ایسے مظاہروں کی وجہ سے متعدد افراد ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔ حکومت فلاح و بہبود کے موجودہ نظام کو ختم کرنا چاہتی ہے لیکن بڑے پیمانے پر ہونے والے مظاہروں کی وجہ سے یہ منصوبہ فی الحال منسوخ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :