فلم ’’کیدار ناتھ‘‘ کے آئندہ شیڈول کی عکسبندی پانی کے اندر ہو گی

منگل 24 اپریل 2018 10:50

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) بالی وڈا داکار سوشانت سنگھ راجپوت اور سارہ علی خان فلم ’’کیدار ناتھ‘‘کے اگلے شیڈول کی عکسبندی پانی کے اند کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’کیدار ناتھ‘‘ کی عکسبندی چند وجوہات کے باعث ملتوی کر دی گئی تھی لیکن اب ان مسائل کو حل کر دیا گیا ہے اور اداکار سوشانت سنگھ راجپوت اور سارہ علی خان فلم کی عکسبندی28 اپریل کودوبارہ سے شروع کریں گے ۔ فلم کے نئے شیڈول کی عکسبندی پانی کے اندر کی جائے گی۔ فلم کے ہدایتکار ابھیشیک کپور اور فلم ساز رونی ہیں۔ فلم رواں سال 21دسمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :