شاہد کپور نے ہدایتکار نیرج پانڈے کی نئی فلم کے لئے ان سے رابطے بڑھا لئے

منگل 24 اپریل 2018 10:50

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے ہدایتکار نیرج پانڈے کی نئی فلم کے لئے ان سے رابطے بڑھا لئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہد کپور نے ہدایتکار شری نارائن سنگھ کی فلم ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ کی عکسبندی مکمل کر لی اور فلم ’’عیاری‘‘ کے ہدایتکار نیرج پانڈے سے ان کی نئی فلم بارے ملاقات کی جو مثبت ثابت ہوئی، امید ہے کہ شاہد نیرج پانڈے کی نئی فلم کا حصہ ہوں گے تاہم ابھی اس بارے باضابطہ کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ شاہد کپور راکیش اوم پرکاش مہرا کی فلم ’’کبڈی‘‘ اور ویشال بھردواج اور امتیاز علی کی فلموں میں بھی نظر آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :