اغواشدگان کے معاملے پر پیشرفت اہم ہے، وزیراعظم شنزو ایبے

منگل 24 اپریل 2018 11:00

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے کہا ہے کہ امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان آئندہ سربراہ ملاقات میں شمالی کوریائی کارندوں کے ہاتھوں جاپانی شہریوں کے اغوا کے تصفیے کا نادر موقع میسر آیا ہے جسے ضائع نہیں کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز اغواء شدگان کے اہل خانہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان آئندہ سربراہ ملاقات میں شمالی کوریائی کارندوں کے ہاتھوں جاپانی شہریوں کے اغوا کے تصفیے کا نادر موقع میسر آیا ہے۔

انھوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ رواں ماہ اپنی سربراہ ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا اس ملاقات میں صدر ٹرمپ نے انہیں بتایا ہے کہ انہیں اغواشدگان کے اہل خانہ کے جذبات کا مکمل احساس ہے ، ان کی مشکل حل کرنے کے لیے شمالی کوریا کے ساتھ معاملہ اٹھایا جائے گا۔