ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ

منگل 24 اپریل 2018 11:25

ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ
ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ چین کی جانب سے طلب میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

ٹوکیو کموڈیٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے ستمبر کے لئے سودے 1.7 ین اضافے کے ساتھ 188.8 ین فی کلوگرام پر بند ہوئے۔ شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے ستمبر کے لئے سودے 25 یوان بڑھ کر 11680 یوان فی ٹن پر بند ہوئے۔ سنگاپور کموڈیٹی ایکسچینج میں مئی کے لئے خام ربڑ کے سودے 2.3 امریکی سینٹ اضافے کے بعد 140.9 سینٹ فی کلوگرام پر بند ہوئے۔

متعلقہ عنوان :